مزے دار جھٹ پٹ چانپیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عیدِ قرباں پر بکرے کی لذیذ چانپیں نہ ہوں، ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ عید کے دوسرے اور تیسرے دن اکثر گھروں میں ہونے والی دعوتوں میں چانپیں بنائی جاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چانپیں بنانے کا نیا طریقہ بتائیں گے جسے بنانے میں نا ہی زیادہ وقت درکار ہوگا نا زیادہ محنت لگے گی۔

آئیے جانیں رسیلی چانپیں بنانے کی ترکیب۔

اجزاء

بکرے کی چانپیں: 500گرام

دہی: ایک کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ

نمک: حسبِ ذائقہ

لال مرچیں: حسبِ ذائقہ

دھنیا پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچیں: آدھا چائے کا چمچ

زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

دارچینی: ڈیڑھ چائے کا چمچ

آئل: حسبِ ضرورت

بنانے کا طریقہ:

دہی میں تمام مصالحے اچھی طرح مِکس کریں اور اس میں بکرے کی چانپیں میرینیٹ کرکے تین گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ دیں۔

بعد ازاں اسے بیکنگ ٹرے میں ڈال کر اس کے اوپر برش کی مدد سے آئل لگائیں اور پھر الیومینیم فوائل لپیٹ دیں۔ 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے بچیس منٹ تک پکائیں۔

اس کے بعد اسے نکال کر فوائل ہٹا کر چانپوں کی سائیڈز تبدیل کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔ وقفے وقفے سے سائیڈ بدلتے رہیں۔ لیجیے مزے دار جوسی چانپیں تیار ہیں۔

مزید خبریں :