Can't connect right now! retry

پاکستان
22 جولائی ، 2021

افغانستان آپ جیسے دغابازوں کا نہیں، فوادکا افغان نائب صدر کے بیان پرردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان آپ جیسے دغابازوں کا نہیں بلکہ بہادر افغانوں کا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ جیسےمٹھی بھرلوگوں کی افغانستان اور خطےمیں دلچسپی کم ہی ہے، آپ صرف ایک مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام منتقل ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM