Can't connect right now! retry

پاکستان
22 جولائی ، 2021

پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبرداری، جماعت اسلامی نے رشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پراپنے سابق امیر و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبد الرشید ترابی نے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کی جس کے بعدعبدالرشیدترابی کو جماعت اسلامی سےخارج کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کردی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM