Geo News
Geo News

Time 22 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ کو شوٹ سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

جینیفر ونگیٹ نے کورونا سے متاثر ہونے پر خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک کر اس کا شیڈول مؤخر کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل
جینیفر ونگیٹ نے کورونا سے متاثر ہونے پر خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک کر اس کا شیڈول مؤخر کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ جینیفر  ونگیٹ نے ’کوڈ ایم‘ نامی ویب شو  کے دوسرے حصے کی شوٹنگ  کیلئے سیٹ پر جانے سے قبل احتیاطی طور پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو  مثبت نکلا  آیا۔ 

رپورٹس کے مطابق جینیفر ونگیٹ نے کورونا سے متاثر ہونے پر خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا  ہے جبکہ  ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک کر اس کا شیڈول مؤخر کردیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود وہ خود کو مکمل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور جلد صحتیابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ جینیفر ونگت نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر  پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے جلد شو کی شوٹنگ  میں شمولیت کا اعلان کیا اور  ساتھی اداکار سے مخاطب ہوتے ہوئے ان سے جلد ملنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔