22 جولائی ، 2021
عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے شہریوں نےتفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق عید الضحیٰ کے دوسرے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں مختلف راستوں سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں جبکہ 3200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
اُدھر اسلام آباد کے دامن کوہ پر نوجوانوں نے باربی کیو پارٹی اور رقص کیا جبکہ ملک کے ایک اور سیاحتی مقام سوات میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا۔
کوئٹہ کے گلی محلوں میں میلے لگ گئے اور بچوں نے خوب تفریح کی۔