Geo News
Geo News

Time 22 جولائی ، 2021
پاکستان

آزاد کشمیر میں ن لیگ کے 2 امیدوار پی ٹی آئی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)  کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ  3 درجن سے زائد حلقوں میں ن لیگ کے کُل 12 اور پیپلزپارٹی کے 8 امیدوار ہیں جبکہ ن لیگ کے 12 میں سے دو امیدوار آج بھی تحریک انصاف سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔