Geo News
Geo News

Time 22 جولائی ، 2021
پاکستان

حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے17 افراد جھلس کر شدید زخمی

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر  پھٹنےسے17 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق لطیف آباد نمبر8میں ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے نکلنے والا گرم تیل شہریوں پر گرگیا جبکہ گرم تیل گرنے جھلس کر تین بچوں سمیت 17افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیاگیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم دستیابی پر شہری مشتعل ہوگئے۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نےٹائر جلا کر احتجاج کیا  اور حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔

دوسری جانب ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر مرمت کے بعد لگایا جارہا تھا کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی جبکہ واقعے میں دو حیسکو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنےسے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔