پاکستان
Time 22 جولائی ، 2021

مانسہرہ میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

مانسہرہ کے علاقے بٹریڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔

لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے نے 6 روز قبل کورٹ میرج کی تھی جس پر لڑکی کے والد نے جرگے میں معاملہ حل کرانے کا کہا۔

یقین دہانی پر بچوں کو ثالث کے حوالے کیا تھا لیکن بیٹے اور بہو کو پھنداڈال کر قتل کردیاگیا۔

پولیس نے تھانہ صدر میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :