دنیا
Time 22 جولائی ، 2021

انڈو نیشیا میں سمندری طوفان سے کشتیوں میں سوار 24 افراد ہلاک، 31 لاپتہ

18 کشتیاں سمندری طوفان کی لپیٹ میں آئیں جس میں طبی عملے کی جانب سے 83 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا— فوٹو: اے این آئی
18 کشتیاں سمندری طوفان کی لپیٹ میں آئیں جس میں طبی عملے کی جانب سے 83 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا— فوٹو: اے این آئی

انڈونیشیا کے مغربی صوبے کالیمانتان میں سمندری طوفان کے باعث کئی فشنگ بوٹس کو  نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 31 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 کشتیاں سمندری طوفان کی لپیٹ میں آئیں جس میں طبی عملے کی جانب سے 83 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 24 افراد ہلاک اور 31 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ سامباس کے ضلع میں پیش آیا جہاں محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خراب صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ماہی گیروں سے اپنی اپنی پوزیشن لینے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صوبائی ریسکیو آفس کے سربراہ یوبی ہریڈی کا کہنا ہے کہ طوفان نے علاقے کو دو دن تک متاثر کیا ہے جس میں 83 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ خراب موسم کی صورتحال کے پیش نظر اگلے تین دن میں سرچ آپریشن کرنے میں رکاؤٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :