23 جولائی ، 2021
فیصل آباد میں چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ چک جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عظمت نامی ایک نوجوان دکاندار کا سہیل نامی شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اسی رنجش پر سہیل اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر عظمت کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں عظمت اور اسکا دوست قیصر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔