Geo News
Geo News

Time 23 جولائی ، 2021
پاکستان

فیصل آباد: معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو نوجوان قتل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد میں چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ چک جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عظمت نامی ایک نوجوان دکاندار کا سہیل نامی شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا  تھا اسی رنجش پر سہیل اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر عظمت کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں عظمت اور اسکا دوست قیصر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔