23 جولائی ، 2021
کراچی: گلشن اقبال میں لڑکی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
جیو نیوز کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں لڑکی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، متوفیہ کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے گھر کی چھت پر خود کو گولی ماری۔
دوسری جانب صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نصراللہ نامی شہری پولیس موبائل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا، پولیس موبائل کو ڈی ایس پی سکیورٹی ون فیروز قریشی چلا رہے تھے کہ سڑک پر ٹھیلا چلانے والے شخص کو موبائل کی ٹکر لگی، واقعے کے بعد ڈی ایس پی کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔