23 جولائی ، 2021
لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں کار سواروں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول عمران بیگم کوٹ کا رہائشی تھا، شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے اسے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فارنزک شواہد محفوظ کر کے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔