Geo News
Geo News

Time 23 جولائی ، 2021
پاکستان

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خلیج بنگال میں ہواکے کم دباؤکی وجہ سے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے سندھ کا رخ کرسکتی ہیں جس کے باعث آج سے 25 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتاناہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں 25 اور 26 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 

علاوہ ازیں پنجاب، بلوچستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔