Time 23 جولائی ، 2021
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات میں آر اوز غائب نہیں ہوں گے: چیف الیکشن کمشنر

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کاکہناہےکہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے۔

جیونیوز کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں اور ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار بیلٹ باکس اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

مزید خبریں :