پاکستان
Time 23 جولائی ، 2021

قربانی کے مہنگے جانوروں کی کھالوں کے انتہائی کم دام

قربانی کے مہنگے جانوروں کی کھالیں انتہائی کم دام میں لی جا رہی ہیں۔

فیصل آباد کے شہری مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی زائد قیمتوں سے پریشان تھے تو اب چمڑا منڈی میں مہنگے جانوروں کی کھالوں کی قمیت پر حیران بھی ہیں۔

بکرے کی کھال 150 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ دبنے کی کھال کے 20 سے 25 روپے مل رہے اور اونٹ کی کھال مفت لی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے جانوروں کی کھالوں کی قمیت خرید نا ہونے کے برابر ہے لیکن بازاروں میں چمڑے کی مصنوعات کی قیمت فروخت انتہائی زیادہ ہے۔

اتنا مہنگا بکرا اور اتنی سستی لے کھال لے رہے ہیں پھر بچھڑے کو دیکھ لیں 2 لاکھ کا بچھڑا اور یہاں اس کی کھال 500 سے 700 میں لی جا رہی ہے، یہ اس طرح ہے یعنی کوئی ریٹ ہی نہیں کوئی حساب ہی نہیں ہے، کوئی سمجھ نہیں آرہی جب بازار چلے جاو چمڑے کی مصنوعات لینے کے لیے وہاں دیکھ لیں 7، 8 ہزار روپے سے کم جوتی کوئی نہیں ملتی۔

شہریوں کا مطالبہ کہ عید قرباں کے موقع پر حکومت کھالوں کی خرید و فروخت کے لیے نرخ نامہ مقرر کرے تاکہ کھالیں اپنی اصل قیمت پر فروخت ہو سکیں۔

مزید خبریں :