Geo News
Geo News

Time 23 جولائی ، 2021
دنیا

ویڈیو: ترکی میں سیلابی ریلے سے مکان سیکنڈوں میں بہہ گیا

 ترکی میں ساحلی صوبے آرہاوی کےعلاقے میں مکان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث ایک شہری لاپتا ہے، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 200 افراد کو گھروں سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔