پاکستان
Time 23 جولائی ، 2021

ریفرنڈم کرائیں گے جس میں کشمیری فیصلہ کریں گے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا آزاد، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ میری حکومت ایک اور ریفرنڈم کرائے گی جس میں کشمیری فیصلہ کریں گے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا آزاد؟

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم میں تراڑ کھل میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہنا تھاکہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے لوگوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنےکا حق دیا تھا، میرا ایمان ہےکشمیرکےلوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور ریفرنڈم ہوگا اور آپ فیصلہ کریں گے کہ ہندوستان نہیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اس کے  بعد میری حکومت ایک اورریفرنڈم کرائے گی جس میں کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں گےکہ پاکستان کےساتھ رہناچاہتے ہویا آزاد رہنا چاہتے ہو؟ 

ان کا کہنا تھاکہ جس قوم نے آزادی کیلئے قربانی دی اسےحق ملنا چاہیے، ایک دن آئےگا آپ کوموقع ملےگا، آپ خود فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق الزامات مسترد کردیے۔

عمران خان نے نواز شریف کو موٹا آدمی قرار دیا

وزیراعظم کا دھاندلی کے الزامات پر کہنا تھاکہ جب میں کرکٹ کھیلتاتھا  تو ہر ملک اپنا امپائر کھڑاکرتاتھا، جن ٹیموں کوہار کا ڈرہوتا وہ پہلےہی کہہ دیتے کہ امپائرہرادیں گے اور ن لیگ ابھی سےکہہ رہی ہےکہ دھاندلی ہوگی، آزادکشمیرمیں حکومت آپ کی،الیکشن کمیشن آپ کااوردھاندلی ہم کرینگے؟

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ’جم خانہ میں ایک بڑا شوقین موٹا سا آدمی نواز شریف کرکٹ میچ کھیلنے آگیا، نوازشریف فنانس منسٹربنا تو اپنے امپائر لے کر کھیلنے آتا تھا، ایک امپائر کمشنر اور دوسرا ڈپٹی کمشنر ہوتا تھا تو نوازشریف جب آؤٹ ہوتا وہ نوبال کردیتے تھے‘۔

’الیکشن اصلاحات پر ایک سال سےلگےہوئےہیں اپوزیشن بات نہیں سنتی‘

الیکشن اصلاحات پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ الیکشن میں اصلاحات کیلئے ایک سال سے اپوزیشن کو دعوت دے رہے لیکن الیکشن اصلاحات کیلئےکوئی نہیں آتا، ہم نے اپوزیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ کی تجویز دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سےلگےہوئےہیں اپوزیشن بات نہیں سنتی، جب الیکشن ہوں گے تو کہیں گے دھاندلی ہوگئی۔

مزید خبریں :