کاروبار
Time 23 جولائی ، 2021

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 23 دن میں ڈالر 4.78 روپے مہنگا ہوا

انٹربینک میں ڈالر84 پیسے مہنگا ہوگیا— فوٹو: فائل
انٹربینک میں ڈالر84 پیسے مہنگا ہوگیا— فوٹو: فائل 

ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں کاروباری دن میں ڈالر کی بلند ترین سطح 162.50 روپے رہی تاہم انٹربینک میں ڈالر84 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 162.32پیسے ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 23 روز میں ڈالر 4.78 روپے مہنگا ہوا ہے۔

مزید خبریں :