Geo News
Geo News

Time 24 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

آغا علی نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار و میزبان آغا علی نے بطور ڈائریکٹر پہلی ویب فِلم 'رات دو لوگ اِک ملاقات' کا پوسٹر جاری کیا ہے۔

آغا علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ یہ ویب فلم پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناصرف بطور ڈائریکٹر میرا ڈیبیو ہے بلکہ میں اس فلم کا پروڈیوسر بھی ہوں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ویب فلم رات جلد ہی مداحوں کیلئے پیش کردی جائے گی۔

آغا علی کی ہدایتکاری اور پروڈکشن میں بننے والی فلم میں حنا الطاف اور آغا علی اداکاری کرتے نظر آئیں گے جب کہ کہانی بھی آغا کی جانب سے لکھی گئی ہے۔