Time 24 جولائی ، 2021
پاکستان

سندھ کی نجی اورسرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کردی گئیں

کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ کی نجی اورسرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کردی گئیں۔

جامعات بند کرنےکا نوٹیفکیشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلےکے بعد جاری کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویزکی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق 31 جولائی تک سندھ کی تمام نجی و سرکاری بند رہیں گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے پر اسکول بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کی بھی شام 6 بجے تک اجازت دی ہے۔

مزید خبریں :