دنیا
Time 24 جولائی ، 2021

بھارت میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہوگئی

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات مہاراشٹرا کے رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں جبکہ ضلع رائےگڑھ میں لینڈسلائیڈنگ سے36افراد ہلاک ہوئے۔

بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں مکانات گر گئے  جبکہ سڑکیں دھنس گئیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 90 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق مہاراشٹرا کے متعدد گاؤں سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں، سیلاب میں گھرے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :