25 جولائی ، 2021
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں عوام نے بھرپور حصہ لیا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں عوام کا جوش و خروش عروج پر رہا۔
ووٹ ڈالنے خواتین بھی بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئیں۔
کوٹلی میں بزرگ ووٹر بھی پولنگ اسٹیشن پہنچے جبکہ بیمار اور معذور افرادبھی ووٹ ڈالنے آئے۔
سماہنی میں ایک مریض کو چارپائی پر منانہ پولنگ اسٹیشن لایا گیاجبکہ ایل او سی تتہ پانی سیکٹر کے علاقے سیہڑہ میں بھی ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر پولنگ میں حصہ لیا۔