Time 25 جولائی ، 2021
کھیل

ٹوکیو اولمپکس، ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے لیکن شاندار مقابلے میں تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔

طلحہ نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا لیکن 2 کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے۔

ویٹ لفٹنگ کی67 کلو گرام کیٹیگری  کے مقابلے میں پاکستان کے طلحہ طالب نے اسنیچ کی پہلی باری میں 144 کلوگرام وزن اٹھایا پھر دوسری باری میں 147 کلوگرام وزن اور  تیسری باری میں 150 کلوگرام وزن اٹھایا جس کے ساتھ ہی وہ اسنیچ کیٹیگری میں دوسرے نمبرآگئے۔

کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں طلحہ طالب دوسری باری میں 166 کلو وزن اٹھایا اور وہ پہلی باری میں 166 کلو وزن اٹھانےمیں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔

کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں طلحہ طالب دوسری باری میں 166 وزن اٹھایا— فوٹو: ژنہوا ایجنسی
کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں طلحہ طالب دوسری باری میں 166 وزن اٹھایا— فوٹو: ژنہوا ایجنسی

طلحہ طالب کا مقابلے میں پانچواں نمبررہا جبکہ وہ اسنیچ میں دوسرے نمبرپررہے تھے۔

کلین اینڈ جرک میں طلحہ طالب 320 کلوگرام وزن اٹھاکرپانچویں نمبر پر آئے یوں وہ 2 کلو گرام وزن کی کمی سے میڈل سے محروم رہے۔

اس مقابلے میں چین نے 67 کلوگرام کیٹیگری میں نیا اولمپکس ریکارڈ بنایا اور چین کے چِن لیون نے 332 کلو وزن اٹھاکرگولڈ میڈل جیت لیا۔

کولمبیا کے مسکیرا لوزانو نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ اٹلی کے زینی مِرکو کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

کورین ویٹ لفٹر 321 کلوگرام وزن اٹھا کر چوتھے نمبر پر آئے۔

اہم بات یہ ہے کہ نامساعد حالات میں بھی طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے لیکن شاندار مقابلے میں تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔

مزید خبریں :