پاکستان
Time 25 جولائی ، 2021

اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے خلاف ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ڈی چوک اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے خلاف  ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کو ازسر نو ترتیب دے، صرف قوانین کافی نہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔

 نور مقدم کی یاد میں منعقد ہ اس احتجاج میں شریک افراد کے چہرے افسردہ تھے، تمام افراد اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہش مند ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں عورتوں کےتحفظ کے بھی خواہاں تھے۔

مظاہرے میں مقتولہ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور  اس کے لیے دعا بھی کی گئی، بعض شرکاء نے اس موقع پر کسی بھی سیاسی و مذہبی شخصیت کی عدم موجودگی پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں :