26 جولائی ، 2021
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ناصرف صدف میری بیٹی نورے سے بے حد محبت کرتی ہے بلکہ نورے کو بھی صدف سے عشق ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران میزبان فیضان شیخ نے شہروز سبزواری کو صدف کی تین خوبیاں بتانے کو کہا جس پر اداکار نے پہلی خوبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدف میں یہ بات اچھی ہے کہ یہ اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے۔
دوسری خوبی کے بارے میں شہروز کا کہنا تھا کہ صدف میری بہنوں سے بہت محبت کرتی ہے، اس کا میری بہنوں سے کافی قریبی رشتہ ہے۔
شہروز نے تیسری خوبی بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے نورے کی ماں ہونے کی حیثیت سے خود کو ثابت کیا ہے، صدف نورے کی سگی ماں نہیں ہے لیکن پھر بھی نورے کا اس سے عشق کرنا میری جیت تھی۔