دنیا
Time 26 جولائی ، 2021

تیونس میں صدر نے وزیراعظم کو معزول کرکے مارشل لا نافذ کردیا

تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر اعظم  ہشام مشیشی کو بر طرف کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا ۔

  غیر ملکی خبر رساں  ایجنسی  کے مطابق صدر قیس نے فوج کی مدد   سے  پارلیمنٹ کو 30 دن کے لیے معطل اور  وزیر اعظم کو برطرف کر دیا ہے۔

صدر کی جانب سے  پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے بعد حکمران جماعت کی شدید مذمت جبکہ  حمایتی لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کی برطرفی پر  جشن منا نے لگے۔

 یاد رہے اس  سے قبل  وزیر صحت کو  بھی پچھلے ہفتے  کورونا کی ویکسین کی تقسیم میں گڑ بڑ کی وجہ سے برطرف کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تیونس میں معاشی بحران اور کورونا وائرس کی وجہ سے حالات  خراب ہوئے اور اس وجہ سے گذشتہ تقریباً ایک برس سے صدر قیس سعید اور مشیشی کے درمیان سیاسی اختلافات بڑھ گئے تھے۔

مزید خبریں :