Time 26 جولائی ، 2021
پاکستان

نور مقدم کیس کے ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا، وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نور مقدم کیس کے تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال رہے ہیں جبکہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سمری کابینہ کو اسی ہفتے بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور میری خواہش ہے قاتل کو موقع پر سزائے موت ہو۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :