پاکستان
Time 26 جولائی ، 2021

آزادکشمیر الیکشن جیتنےکے بعد وزیراعظم نے توجہ سندھ پر مرکوز کرلی

آزاد کشمیر الیکشن جیتنےکے بعد وزیراعظم عمران خان کی توجہ سندھ پر مرکوز ہوگئی۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے سندھ میں سیاسی اور انتظامی طور پر متحرک ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان اگست سے سندھ کے دورے کریں گے، سندھ میں اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیر اعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطے کریں گے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ میں موجود وفاقی اداروں کو متحرک کیا جائے،سندھ کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائےگا۔

مزید خبریں :