27 جولائی ، 2021
لاہور: سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پیکج تاریخ کا مہنگا ترین پیکج ہے اور آئی ایم ایف کی ہربات ماننے سے عوام کی مشکلات بڑی ہیں۔
لاہور میں تاجر تنظیم پیاف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایاجائے، 1998 میں پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا لیکن کویت نے 250 ملین ڈالردےکر بچایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ترقی کی شرح 8 فیصد اورفی کس آمدن ہم سے 70 فیصدزیادہ ہے، پاکستان 23 بار آئی ایم ایف کے پاس گیا مگر آج کل غیر یقینی صورت حال عروج پرہے، کورونا اور افغان صورتحال سے بھی معاشی مشکلات میں اصافہ ہورہا ہے، حکومت معاملات کو انتہائی سنجید گی سے لے۔