27 جولائی ، 2021
خدیجہ صدیقی پر خنجر سے 23 بار وار کرنے والے مجرم شاہ حسین کو 5 سالہ قید کے بجائے ساڑھے تین سال میں رہا کردیا گیا۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو تحفظ کے لیے خط لکھا مگر جواب نہیں دیا گیا، مجرم کو سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی، اس بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے آئی جی اور وزیر کو خطوط لکھے مگر کوئی معلومات نہیں ملیں، کسی مجرم کو ڈیڑھ سال کی رعایت ملتے ہوئے کبھی نہیں دیکھی۔