اعجاز خان نے بالی وڈ میں کام نا ملنے کی وجہ بتادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اور بھارتی ٹی وی فلموں کے اداکار اعجاز خان نے بالی وڈ میں ہونے والی سیاست سے متعلق کہا کہ ہر جگہ سیاست ہوتی ہے اور بالی وڈ میں بھی ہے۔

حال ہی میں اداکار ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بالی وڈ میں موجود سیاست کے باعث آپ کو زیادہ کام نہیں ملا؟

اعجاز خان نے جواب دیا کہ میرے خیال میں سیاست ہر جگہ ہے اور اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، بعض اوقات انسان خود میں اتنا زیادہ کھو جاتا ہے کہ کوئی بھی دوسرا کردار اپنانے میں اسے مشکل پیش آتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں اعجاز خان میں پھنس گیا ہوں، بطور اداکار آپ جتنا خود کے قریب ہوں گے اتنا ہی کسی دوسرے کردار کو سمجھ کر ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ پھر میں یہ سمجھوں کہ آپ کو اسی لیے زیادہ کام نہیں مل سکا کیونکہ آپ اعجاز خان میں اتنا پھنس گئے تھے کہ کوئی بھی دوسرا کردار اپنانے کو تیار نہیں ہیں یا پھر آپ کسی سیاست کا شکار ہوگئے؟

اعجاز نے جواب میں کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے، یہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ ان لوگوں کا سمجھ نہیں آتا جو کام کی جگہ پر سیاست کرتے ہیں، آس پاس ہونے والی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان سب چیزوں کیلئے میرے پاس نا ہی وقت ہے اور نا ہی اتنی برداشت ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اعجاز خان 'تنو ویڈز منو' اور 'جسٹ میریڈ' جیسی بالی وڈ فلموں میں بطور معاون اداکار کام کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ 'میں نے دِل تجھ کو دیا' اور 'کچھ نا کہو' میں بھی چھوٹے موٹے کردار کرچکے ہیں۔ 

مزید خبریں :