مہوش حیات نے بالی وڈ کی پیشکش کیوں قبول نہیں کی؟

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سے بہت سی فلموں کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام 'ایک دِن جیو کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارے ملک میں فلمیں نہیں بن رہی تھیں، ایک آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ خود کو بڑے پردے پر دیکھے اور  میرا بھی یہی خواب تھا۔

مہوش حیات نے بتایا کہ مجھے بالی وڈ سے کئی فلموں میں اداکاری کی آفرز ہوئیں لیکن کبھی مجھے کردار پسند نہیں آیا تو کبھی کہانی اچھی نہیں لگی، صرف اس لیے کے بالی وڈ ہے میں چلی جاؤں، ایسا نہیں سوچا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے بالی وڈ کبھی مسحور کن نہیں لگا، ہمارے ملک میں پچھلے چھ سات سالوں سے جس قسم کی فلمیں بنائی جارہی ہیں تو مجھے ضرورت محسوس نہیں ہوئی کہ میں وہاں جاکر کام کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مجھے من پسند کردار ادا کرنے کو ملتے ہیں۔

مزید خبریں :