دنیا
Time 27 جولائی ، 2021

ٹوکیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً تین ہزار کورونا کیسز ریکارڈ

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً تین ہزار کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز
جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً تین ہزار کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً  تین ہزار کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں دو ہزار 848 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز جنوری میں دو ہزار 520 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق  سپلائی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ویکسنیشن مہم کو دھچکا پہنچا جس سے ملک کے کم عمر اور ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں کورونا کی تشخیص میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کیسز میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی حالت سنجیدہ اور اسپتالوں میں متاثرہ افراد کے داخل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے اولمپکس کے دوران کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں برطانیہ میں واقع کنگز کالج کے انسٹی ٹیوٹ برائے پاپولیشن ہیلتھ کے سابق ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے کہ اولمپکس نے کیسز کے اضافے میں  کس حد تک اپنا حصہ ڈالا ہے تاہم انہوں نے  اس ایونٹ کو اہم محرک قرار دیا ہے۔

شمالی جاپان کے قصبے میں ویکسین کی مہم چلانے والی خاتون شیبویا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں کا جشن منانے کے ساتھ گھروں میں رہنے کا اشارہ انتہائی متضاد پیغام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ویکسینیشن مہم دیر  سے  شروع ہوئی لیکن مئی میں در آمد شدہ ویکسین کی فراہمی مستحکم ہونے کی وجہ سے جاپانی حکومت نے اولمپکس گیمز سے قبل زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگوانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ جاپا نی حکومت کا کہنا ہے کہ 25.5 فیصد شہری  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا  چکے ہیں۔

مزید خبریں :