پاکستان
Time 27 جولائی ، 2021

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 70 فیصد تک اضافےکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافےکا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔

بل میں ٹریفک چالان کی مد میں 50 سے 70 فیصد جرمانہ بڑھانےکی سفارش کی گئی ہے ،اسمبلی سے بل کی منظوری کی صورت میں نئے جرمانے لاگو ہوں گے۔

نئے ترمیمی بل کے تحت موٹر سائیکل اور رکشے کو حد رفتار سے تجاوز پر 500 ،گاڑی کو 750 اور ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کو1000 روپےجرمانہ ہوگا، سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشا کا جرمانہ750اور ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالرکا 1500 روپےکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل اور رکشا چلانے پر 600 روپے ،کارپر 750 اور بڑی گاڑی چلانے پر 1500روپے تک جرمانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 600 روپے جرمانہ ہوگا، موٹر سائیکل اور رکشے پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 500 ، گاڑی پر 750 اور پبلک ٹرانسپورٹ پر 1500 روپے جرمانہ کی سفارش کی گئی ہے۔

 سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر موٹرکار پر 750 اور بڑی گاڑیوں پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا، پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشاکو 400 ،کار 750اور بڑی گاڑیوں کو 1500 روپےجرمانہ ہوگا۔

دورانِ ڈرائیونگ سگریٹ نوشی پر موٹر سائیکل اور رکشے کو 500 ، کار 600 اور بڑی گاڑیوں پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا۔

مزید خبریں :