27 جولائی ، 2021
صوابی میں ملازمت سے روکنےکے لیے بھائیو ں نے بہن کو زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمدشعیب کے مطابق صوابی کےگاؤں درہ میں پولیس نےکارروائی کرکے ایک سال سے بند خاتون کو بازیاب اور تین ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق سگے بھائیوں نے بہن کو نوکری سے روکنے اور شوہر کے خلاف کیس لڑنےکی وجہ سے قید کیا تھا، خاتون کی طلاق ہوچکی ہے اور اس نے بچوں کے اخراجات کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کوگلے اور ٹانگوں میں زنجیر ڈال کر روشندان کے ساتھ باندھا گیا تھا۔