پاکستان
Time 27 جولائی ، 2021

چین نے پاکستانی چاول کی درآمدات روک دیں

کورونا وائرس کے باعث  چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئیں۔

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے بتایا کہ  چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، پاکستانی چاول کی بوریوں کےنچلے حصے میں کورونا وائرس پایا گیا،چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے بتایا کہ سی فوڈ کی6 کمپینوں کی پیکنگ میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ، چین نے 6 کمپینوں سے کورونا وائرس کی موجودگی کے باعث ان کی درآمد بھی بندکردی ،چاول کی بوری کے نچلے حصے کے باہر ڈیڈ وائرس تھا، مچھلیوں کی پیکنگ کے باہر کورونا کے لائیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ۔

کمیٹی ممبران کی طرف سے سیکرٹری تجارت کی عدم موجودگی پر ممبران کی طرف سے برہمی کے اظہار پرمشیر تجارت نےکہا کہ میں معذرت کر رہا ہوں ،درحقیقت میں خود سیکرٹری تجارت کو تلاش کر رہا ہوں ،کمیٹی ممبران نےمشیر تجارت کے جواب پر قہقہے لگائے۔

مزید خبریں :