پاکستان
Time 27 جولائی ، 2021

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات

وزیراعظم عمراں خان سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی فعالیت پراطمینان کااظہارکیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل تعلقات کی بہتری کیلئےکام کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان تنازع کے حل کیلئے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں، افغان مسئلے کا حل خطے میں امن و سالمیت کیلئے ضروری ہے۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سعودی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

مزید خبریں :