پاکستان
Time 27 جولائی ، 2021

آرمی چیف سے جنوبی افریقا کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے جنوبی افریقا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روزنی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال، ٹریننگ اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقا سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے براعظم افریقا کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افریقا میں علاقائی امن و سلامتی اور ترقی کیلئے جنوبی افریقا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ نے بھی علاقائی امن و سلامتی بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں :