27 جولائی ، 2021
کورونا وبا کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
پی آئی اے نے یکم اگست سے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کورونا سے بچاؤکے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بین لاقوامی پروازوں کے میزبانوں کی جانب سے خلاف ورزی پرجرمانہ بھی عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم تنخواہ سے منہا اور انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔