28 جولائی ، 2021
معروف بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی نے اپنے مشکل ترین دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ممبئی شہر کی سڑکوں پر کوئی اداکاری کروالو ،کوئی اداکاری کروالو پکارتے ہوئے کئی سال تک پھرتے رہے تھے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ وہ مسلسل 6 سال تک گلیوں میں محض کام کی تلاش میں پھرتے رہے، سال 2004 سے لے کر 2010 تک کا سفر ان کے لیے بہت مشکل تھا۔
بالی وڈ فلم مرزا پور کے اداکار پنکج تریپاٹھی نے بتایا کہ اِن سالوں میں ایک روپیہ نہیں کمایا، اس عرصے میں میری بیوی نے میری بہت مدد کی اور گھر کے اخراجات سنبھالے۔
اداکار کا کہنا تھا آج میرے پارکنگ ایریا میں مجھے فلمز کی آفر ہوتی ہے، فلمساز پارکنگ میں کھڑے ہوکر مجھ سے ملاقات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں آپ کے ساتھ فلم کرنی ہے، آئیے کہانی سن لیں۔