Time 28 جولائی ، 2021
دنیا

طالبان کی چین کو افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی

افغان طالبان کا 9 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کے دو روزہ دورےپر موجود ہے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان کے وفد نے چینی وزیرخارجہ سےملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔

طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے— فوٹو: چینی وزرات خارجہ
طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے— فوٹو: چینی وزرات خارجہ

محمد نعیم کا کہنا تھاکہ طالبان وفدنےافغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کیلئے کوششو ں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

طالبان افغانستان کی اہم فوجی اور سیاسی قوت ہیں، چین 

چین افغانستان کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے، چینی وزارت خارجہ — فوٹو: چینی وزرات خارجہ
چین افغانستان کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے، چینی وزارت خارجہ — فوٹو: چینی وزرات خارجہ

دوسری جانب چین نے بھی افغان طالبان وفد کی چینی وزیرخارجہ سےملاقات پر بیان جاری کیا ہے۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان وفد نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کی اہم فوجی اور سیاسی قوت ہیں اور چین افغانستان کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔

ترجمان کے مطابق افغان عوام کے پاس ملک کواستحکام اور ترقی دینےکا اہم موقع ہے۔

مزید خبریں :