28 جولائی ، 2021
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ٹکٹ پراضافی ڈیم فنڈکی کٹوتی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
مسافروں سے اکانومی کلاس پر100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپیہ، 100 روپے سے زیادہ کے ٹکٹ پر 2 روپے اور اے سی کلاس پر 10 روپے ڈیم فنڈ وصول کیا جارہا تھا۔
اب اس فنڈ کو وزیر ریلوے نے ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دیامربھاشا ڈیم اور مہمندڈیم کی تعمیر کیلئے یہ کٹوتی کی جارہی تھی۔