28 جولائی ، 2021
افغان صدر اشرف غنی نے امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیش کش کردی۔
اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم سیاسی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہرکرتی ہے، افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیارہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےامریکی فوجی انخلا کے امریکا کےفیصلےکا احترام کرتے ہیں،افغان عوام کو اپنا مستقبل خود بناناچاہیے۔