Time 28 جولائی ، 2021
پاکستان

کیچ میں بجلی بحران کے خلاف احتجاج، شہریوں نے سرکاری دفترپر دھاوا بول دیا

بلوچستان کے ضلع کیچ میں بجلی کے بحران کے خلاف شہریوں نے کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

ضلع کیچ میں بجلی کے بحران کےخلاف شہریوں نے نواحی علاقے آبسر سے احتجاجی ریلی نکالی جس میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شریک تھیں۔

ریلی کے شرکا تربت بازار سے کمشنر مکران اور ڈی سی کیچ کےدفتر پہنچ گئے جہاں دفتر کےاندر اور باہر شدید احتجاج کیا اور وہاں کھڑی کیسکو اہلکار کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

مظاہرین نے کیچ میں بجلی کا جاری بحران فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اُدھر گوادر میں بھی پانی اور بجلی کے بحران کے خلاف یونین کونسل جنوبی کے مکینوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے یونین کونسل جنوبی میں گوادر بندرگاہ کو جانے والی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا۔

مزید خبریں :