دنیا
Time 28 جولائی ، 2021

بھارت کی 2 ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،6 پولیس اہلکار مارے گئے

بھارت کی دو ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں جس کے باعث ایک ریاست کے 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرحدی تنازعہ پر جھڑپ کاواقعہ  آسام اور میزو رام کے پولیس اہلکاروں کے درمیان پیش آیا۔

 دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں اور پہلے طاقت کا استعمال شروع کرنے کا الزام لگایا ہے، واقعے کے بعد دونوں ریاستوں کی سرحد پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بھارتی حکام معاملے کو ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ساتھ میزورام کی تقریباً 165 کلو میٹر لمبی مشترکا سرحد ہے اور حالیہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب  میزورام حکومت نے آسام کے علاقے لیلیٰ پور میں سڑک تعمیر کرنی شروع کی۔

واقعے میں آسام پولیس کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ دونوں جانب کے 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

مزید خبریں :