کاروبار
Time 29 جولائی ، 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان رہا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا، 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کمی پر بند ہوا ۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 419 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کاروباری دن میں 46 ہزار 955 بھِی ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 47 ہزار 312 پر کیا ۔ 

بازار میں آج 37 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 26 کروڑ روپے میں ہوا۔

 مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 10 ارب روپے کم ہوئی ہے، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 268 ارب روپے ہے۔  

مزید خبریں :