دنیا
Time 29 جولائی ، 2021

افغانستان میں سیلاب سے 40 افراد ہلاک، 150 سے زائد لاپتہ

افغانستان کے شمالی مشرق صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی
افغانستان کے شمالی مشرق صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور  متعدد مکان تباہ ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی  صوبے نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صوبائی کونسل کے سربراہ سعیداللہ نورستانی کے مطابق سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ دووسری جانب صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومندکا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 کے بجائے 60 ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی افغانستان کے صوبے پروان میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :