Geo News
Geo News

Time 29 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کی بیٹی کی والد کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد

ترشیلا دت نے جہاز کی مدد سے آسمان پر ایک بینر پر اپنے والد کیلئے سالگرہ پر خوبصورت پیغام بھیجا —فوٹو:انسٹاگرام
ترشیلا دت نے جہاز کی مدد سے آسمان پر ایک بینر پر اپنے والد کیلئے سالگرہ پر خوبصورت پیغام بھیجا —فوٹو:انسٹاگرام

بالی وڈ  اداکار  سنجے دت آج  اپنی 62 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کی جانب سے تو سنجے دت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہی  جارہی ہیں  مگر سنجے دت کی بیٹی' تریشالا دت 'نے اپنے والد کو ایک منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

تریشالا دت نےہوائی جہاز کی مدد سے آسمان پر ایک بینر پر اپنے والد کیلئے سالگرہ پر خوبصورت پیغام بھیجا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تریشالا نے کس طرح اپنے والد کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔


بینر پر لکھا ہوا تھا کہ ' سالگرہ مبارک ہو سنجے دت ، امریکا میں آپ کو خوش آمدید ہے ، اس بینر کو  ہوائی جہاز کی مدد سے آسمان پر کچھ لمحات  کیلئے  اُڑایا گیا '۔

اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر بھی اپ لوڈ کیا۔

فوٹو: انسٹا اسکرین گریب
فوٹو: انسٹا اسکرین گریب

ویڈیو کے کیپشن میں  تریشالا دت نے لکھاکہ سالگرہ مبارک ہو  پاپا ،امریکا میں آپ کو خوش آمدید ہے ،میں آپ کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کر سکتی۔

بظاہر ایسا لگتا ہے  کہ جیسے سنجے کے سب سے اچھے دوست پریش گھیلانی نے ہوائی جہاز کی مدد سے  بینر پر سالگرہ  کے پیغام  کے منصوبے میں  تریشالا دت کی  مدد کی۔