29 جولائی ، 2021
بالی وڈ اداکار سنجے دت آج اپنی 62 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کی جانب سے تو سنجے دت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہی جارہی ہیں مگر سنجے دت کی بیٹی' تریشالا دت 'نے اپنے والد کو ایک منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
تریشالا دت نےہوائی جہاز کی مدد سے آسمان پر ایک بینر پر اپنے والد کیلئے سالگرہ پر خوبصورت پیغام بھیجا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تریشالا نے کس طرح اپنے والد کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
بینر پر لکھا ہوا تھا کہ ' سالگرہ مبارک ہو سنجے دت ، امریکا میں آپ کو خوش آمدید ہے ، اس بینر کو ہوائی جہاز کی مدد سے آسمان پر کچھ لمحات کیلئے اُڑایا گیا '۔
اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر بھی اپ لوڈ کیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں تریشالا دت نے لکھاکہ سالگرہ مبارک ہو پاپا ،امریکا میں آپ کو خوش آمدید ہے ،میں آپ کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کر سکتی۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جیسے سنجے کے سب سے اچھے دوست پریش گھیلانی نے ہوائی جہاز کی مدد سے بینر پر سالگرہ کے پیغام کے منصوبے میں تریشالا دت کی مدد کی۔